تازہ تر ین

ہمارے خلاف جو بھی عدالتی فیصلہ آیا اسے ہم نے قبول کیا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ آپ ان کی سنگدلی کا اندازہ کریں، وزیر اعظم فرماتے ہیں ہمیں تو پتہ چلا تھا کہ یہ تین چار دن کے مہمان ہیں تو ان کو باہر بھیج دو، ہمارے گلے نہ پڑ جائیں، ایک ملک کا وزیر اعظم اس طرح کے سنگدلانہ، بہیمانہ اور حیوانیت پر مبنی بیان دیتے ہوئے کسی انسان کے بارے میں یہ کہے وہا ہے یہ دو چار دن کا مہمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نواز شریف کی والدہ اور کروڑوں پاکستانیوں کی دعاؤں سے ان کی جان بچا لی، تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ ہم نے باہر کیوں جانے دے دیا، یہ انسانیت کی تذلیل کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں کہ کسی کی زندگی اور صحت کے اوپر سیاست کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان سیاست کرنی ہے تو اپنی کارکردگی پر کرو، لوگوں کو جواب دو کہ غریب مہنگائی سے کیوں مر رہا ہے، لوگوں کو جواب دو کہ نوجوان کو روزگار کیوں نہیں مل رہا، لوگوں کو جواب دو کہ بجلی کے بلوں میں تین چار گنا اضافہ کیوں ہو گیا ہے، لوگوں کو جواب دو کہ کشمیر کا تم نے کیوں سودا کیا ہے، کشمیر کے سقوط کا کون ذمے دار ہے اور سوال سال ہونے کے باوجود تم کشمیر کے لیے کیوں کچھ نہیں کر سکے ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم پر بیمار ذہن مسلط کیا گیا ہے جس کی سیاست محض انتقام، جھوٹ، بہتان اور حسد کے اوپر ہے لہٰذا نواز شریف کے ساتھ پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں ہیں، وہ پاکستان کی معیشت کے معمار ہیں، وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے معمار ہیں اور جو کردار کشی حکومت کر رہی ہے، اس سے ان کی قدرومنزلت میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جن قانونی نکات کو ترجیح دی ہے اس حوالے سے ہمیں کافی مایوسی ہوئی ہے لیکن اس سے پہلے نواز شریف نے عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تمام معالے میں ایک بات پوشیدہ رہ گئی کہ ان کی صحت کیا ہے، رپورٹس بڑی واضح ہیں اور ہم پاکستان کے عوام کے سامنے وہ رپورٹس رکھتے ہیں اور خود لوگ فیصلہ کر لیں کہ کیا نواز شریف علاج چھوڑ کر ملک واپس آنے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv