تازہ تر ین

کامیاب جوان پروگرام، قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ کردی

حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے مطابق پروگرام کے تحت دیے جانے والے قرضوں کی شرح سود میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 2900 نوجوانوں کو ایک ارب روپے کے قرضے دیے گئے جب کہ مزید 7500 نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی کی منظوی دی جاچکی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی اور شرح سود 6 اور 8 فیصد سے کم کرکے 3 اور 4 فیصد کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ پہلےصرف تین بینک اس پروگرام میں شامل تھے ان کی تعداد بڑھا کر 21 کردی گئی ہے۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کورونا کی صورتحال سے جلد باہر نکلیں گے اور ملک کی معیشت میں بہتری آ سکے گی، معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ ملکی معیشت میں جان پڑ رہی ہے۔

سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت ختم ہونے کے بارے انہوں نے سوال کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ 770ارب روپے کے لگ بھگ فنڈز میں سے 540 ارب روپے خرچ نہیں ہو سکے اب یہ رواں سال میں کورونا سے نمٹنے کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبے کو 200 ارب روپے کا ریلیف دیا، جولائی میں اعداد وشمار میں بہتری آئی جس سے ہمیں اعتماد ملا، برآمدات ، محصولات،سیمنٹ ، پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ بلومبرگ اور موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم معیشت قرار دیا ہے۔

اس موقع پر مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ای سی سی نے آج نوجوانوں کے طرف سے لیے گئے قرض پر پرنسپل رقم کی ادائیگی ایک سال کےلیے مؤخر کر دی ہے، امید ہے کابینہ اس کی منظوری دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کےکاروبار کیلئے عمر کی حد 18 سے 21 سال رکھی گئی ہے، دیگر قانونی کاروبار کیلئے عمر کی حد 21 سے 45 سال ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv