تازہ تر ین

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی بڑی کارروائی، بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک : پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبر حملہ پکڑ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  بھارتی ایجنسیاں  پاکستانی حکومتی و فوجی اہلکاروں کے موبائلز کی ہیکنگ میں ملوث تھیں۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر   کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ  پاک فوج نے سائبر سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق مزید اقدامات اٹھائے ہیں۔  متعلقہ سائبر سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کے لئے ایڈوائزری بھیجی جارہی ہے۔

حکومتی محکموں، اداروں کو بھی سائبر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv