تازہ تر ین

نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے  خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

نیب نے  اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے خواجہ برادران کو ضمانت دینے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے پیراگراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 پر نظرثانی کی جائے، سپریم کورٹ نے ان پیراگراف میں سنگین نوعیت کے ریمارکس اور آبزرویشنز دی تھیں۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے میں بعض ریمارکس ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو متاثر کریں گے، ان ریمارکس کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو گا۔

نیب کا کہنا  ہے کہ فیصلے میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے خلاف سخت ریمارکس ہیں، ریمارکس سپریم کورٹ کے اپنے ہی ایک فیصلے کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

واضح رہے کہ رواں برس 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور کی تھی جس پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہاد احتساب پر فردِ جرم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv