تازہ تر ین

عمران خان کواقتدارمیں آنےکاشوق تھا،اب جانےکاخوف ہے،مریم نواز

(ویب ڈیسک)لیگی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب لاہور آفس مجھے بلانے کے پیچھے نقصان پہنچانامقصودتھا، بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی توپتھرميرےسرپرلگ سکتےتھے۔ انھوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ پوليس کی وردی میں کون لوگ تھے، سوال وہاں پرکیےجاتےہیںٕ جہاں سوال کرنیوالےکاکردارہو۔

منگل کولاہور میں ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ریاستی خوف،جبر اور حکومت دہشت گردی کا مقابلہ کیا،وہ حکومت کےلیے لمحہ فکریہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح لیگی کارکنوں پر تشدد کیا گیا،اس کی مذمت کرتی ہوں۔ انھوں نےبتایا کہ جن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ان کوقانونی معاونت فراہم کریں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی پر نیب کے دفترکےسامنے سے پتھراؤ کیا گیا،گاڑی کے شیشےٹوٹ گئےاور پر امن کارکنوں اور گارڈز کو بھی پتھر لگے۔

نیب کے نوٹس سے متعلق انھوں نے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹس میں کہا گیا کہ شاید کسی کی اراضی پر قبضہ کیا ہے، نیب کامؤقف ہےکہ میں نےزمین سستےداموں خریدی۔

مریم نواز نے بتایا کہ نیب کے دفتر کے باہر اندر نہیں جانے دیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹے انتظار کیا،نیب والوں کو کہا کہ جواب دیئےبغیرنہیں جاؤں گی۔انھوں نے کہا کہ سوال وہاں کیے جاتے ہیں جہاں سوال سننے والوں کا کوئی کردار ہو۔

نیب سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ نیب کو خود جواب دینا ہوگا کہ پاکستان کے ٹیکس دینے والوں کا پیسہ کیوں مخالفین کی جوڑ توڑ کےلیے استعمال کیا اور حکومت کی مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے دہشت گردی پوری دنیا نے دیکھی۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب نے عوام کے پیسے سے پولیٹیکل انجینئرنگ کی۔

انھوں نے بتایا کہ پچھلے سال مجھےوالداوربچوں کےسامنےایک منصوبےکےتحت گرفتارکياگيااورجس مقدمے میں گرفتار کیا تھا،وہ مقدمہ اور ریفرنس آج تک نہیں دائر کیا گیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیب والوں نے یہ سوالات کئے کہ مسلم لیگ نون میں کیا اثر رسوخ ہے؟پسندیدہ منصف سے متعلق سوالات کیا لیکن حراست میں مقدمے سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کےاجلاس نوازشریف سےشروع ہوکرنوازشریف پرختم ہوتےہیں، ان کی حکومت میں نوازشریف کی حالت خراب ہوئی، انہیں نواز شریف پررحم نہیں آیابلکہ خودپررحم آیا۔

بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر انھوں نے کہا کہ عمران خان امریکاسےخوش ہوکرآئےتھےکہ کشمیرپرثالثی ہوگی لیکن وہ ثالثی کہاں گئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت نوازشریف سےملنےپاکستان آیا تھا لیکن اب آپ کاتوفون نہیٕں اٹھاتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv