تازہ تر ین

5 اگست کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں احتجاج ہوگا

(ویب ڈیسک): 5   اگست کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں  احتجاجی مظاہرے کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق 5  اگست کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں  احتجاجی مظاہرے کریں گی جس میں  پاکستانی  اور کشمیری  کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں ہے۔

ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیرکے لیے  تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستانی آئی ٹی کے ماہرین امریکہ میں اس کارخیر میں پیش پیش ہیں۔

اس موقع پر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت بڑا مظاہرہ کیاجائے گا۔

اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے خط بھی تیار کرلیا گیا ہے جو  پاکستانی اور کشمیری رہنما سیکرٹری جنرل کے نمائندے کو پیش کریں گے۔

امریکی شہر نیویارک میں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراحتجاج کرنے کے لیے انتظامات کر مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر بڑی بڑی قدآور سکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv