تازہ تر ین

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنی کمی ہوئی؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

کراچی:(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں78فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.1 فیصد رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2020 کے اختتام پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب66کروڑڈالر رہا، جبکہ مالی سال 2019 کے اختتام پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ13ارب 43 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 2019 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2020 کے اختتام تک برآمدات22 ارب50 کروڑڈالر کی تھیں جبکہ مالی سال 2020 کے اختتام تک درآمدات 42ارب 41کروڑڈالر کی تھیں۔

بینک کے مطابق مالی سال 2020 کے اختتام پر ترسیلات زر 23ارب 12 کروڑ ڈالر تھیں، مالی سال 2019 کے اختتام پر برآمدت 24.25 ارب ڈالر کی تھیں، جبکہ مالی سال 2019 کے اختتام پر درآمدت51.86 ارب ڈالر کی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv