تازہ تر ین

کشمیری شہدا کے لہو کا قطرہ بھی معاف نہیں کیا جائے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) یوم شہدائے کشمیر پر پاکستان کی مسلح افواج نے شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج  میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، کشمیر آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے، انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

واضح رہےکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا منایا جاریا ہے اور وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

آج ہی کے دن 1931 میں ڈوگرہ فوج نے 22 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہیدکیا تھا، یہ شہدا عبدالقدیرخان غازی کے خلاف مقدمے پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے اور ڈوگر فوج نے سری نگر جیل کے باہر موجودکشمیریوں پر اذان دینے پرفائرنگ کردی تھی۔

کشمیریوں کی شہادت پرڈوگرہ راج کے خلاف اٹھنا کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی ابتداتھی اور 1931 سے اب تک کنٹرول لائن کے اطراف 13 کو یوم شہدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv