تازہ تر ین

قطر ایئرویز کا 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

پاکستانی مسافروں کیلئے72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں۔قطر ایئرویز کی پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قطر ایئرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، جس کے پیش نظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، پاکستانی مسافروں کیلئے72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ایئرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔جس کے تحت قطر ایئر ویز کے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔پاکستانی مسافروں کو پرواز سے قبل 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا، اس وقت سے پہلے کروایا گیا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔اسی طرح پاکستانی مسافروں کیلئے قطر ایئرویز کی مخصوص کردہ 4 لیبارٹریوں سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

لیبارٹریز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ براہ راست قطرایئرویز کو فراہم کریں گی۔ دوسری جانب دوسری جانب دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیرہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی دوبارہ آمد ورفت شروع ہوگئی ہے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے مکمل خاتمے یا ان میں نرمی کے بعد بین الاقوامی سیاحوں کی بھی دبئی میں دوبارہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جن بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں یا ایسا کررہی ہیں ، ان میں پاکستان کی دو فضائی کمپنیاں ایئربلو اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایئر فرانس ، سیبو پیسیفک ، مصرایئر، ایتھوپیا ایئرلائنز ، گلف ایئر ، کے ایل ایم ، لفتھانسا ، ماہان ائیر ،مڈل ایسٹ ایئرلائنز، فلپائن ایئرلائنز اور اردن کی شاہی فضائی کمپنی شامل ہیں۔دبئی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسری فضائی کمپنیاں بھی بہت جلد دبئی سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردیں گی۔نیز دبئی کی ملکیتی امارات ائیرلائنز اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔اس نے کرونا وائرس سے بچنیکے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسدارای پر زوردیا ہے اورہوائی اڈے پر آنے والوں کی تلقین کی ہے کہ وہ چہرے پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہن کررکھیں، اپنا جسمانی درجہ حرارت چیک کروائیں۔ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور اپنی پرواز سے دو گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر آئیں تاکہ سکریننگ کا عمل بروقت مکمل کیا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv