تازہ تر ین

سعودی عرب : سگریٹ نہ دینے پر مشتعل نوجوان نے دکاندار پر مشین گن چلادی

ریاض :(ویب ڈیسک) سعودی نوجوان اسلحہ سمیت دن دہاڑے جنرل اسٹور میں گیا اور وہاں موجود پاکستانی گاہکوں کی موجودگی میں دُکاندار سے سگریٹ کی ڈبی مانگتا رہا، دُکاندار کے انکار پر اس نے مشین گن تان کر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایک سعودی نوجوان نے محض سگریٹ نہ دینے پر مشتعل ہوکر دُکاندار پر فائرنگ کر دی، سوشل میڈا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مجمع کے علاقے میں پیش آیا جب ایک نوجوان جنرل سٹورمیں داخل ہوا، جس نے ہاتھ میں مشین گن پکڑ رکھی تھی۔ اس موقع پر دُکان میں دو تین پاکستانی گاہک بھی موجود تھے۔نوجوان نے دُکاندار سے کافی دیر تک سگریٹ کا تقاضا کیا جب دُکاندار نے اس کی بات پر کوئی توجہ نہ دی تو اس نے اچانک ہاتھ میں پکڑی مشین گن سے فائر کیا۔ دُکاندار خوفزدہ ہو کر پیچھے کو ہٹ گیا، جبکہ دُکان میں موجود دیگر پاکستانی گاہک بھی اچانک کئی فٹ پیچھے کو ہٹ گئے۔دُکاندار نے خوفزدہ ہو کر نوجوان کو سگریٹ کی ایک ڈبی تھما دی جس کے بعد وہ رقم ادا کیے بغیر ہی وہاں سے چلا گیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسرے واقعے میں ریاض میں مقیم ایک پاکستانی تارکِ وطن کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس کے دوران تیز دھار آلے سے لیس ڈاکووٴں نے پاکستانی شہری کی رہائش گاہ میں گھْس کر اسے دبوچ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کے پاس موجود 12 ہزار ریال کی رقم لْوٹ کر فرار ہو گئے۔یہ واقعہ ریاض کے علاقے الوزارات میں چند روز قبل پیش آیا ہے تاہم ریاض پولیس نے اس واردات کو انجام دینے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ پانچ افراد پر مشتمل ہے جن میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ دو کا تعلق یمن سے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv