تازہ تر ین

پتوکی ماڈل تحصیل بننے کی طرف گامزن

پتوکی ماڈل تحصیل بننے کی طرف گامزن
150کینال پر محیط ڈی پی ایس سکول ،سول کلب ،پارک ریونیو سٹاف کے لیے کمپلکس کی تعمیر تیزی سے جاری
پتوکی میں شوگر ملز مافیا سے کسانوں کے 1.25 ملین واپس دلوائے ، کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرکا خبریں کو خصوصی انٹرویو

پتوکی(تنویر اسلم خان سے )منتخب عوامی نمائندوں مخیر حضرات اور انتظامیہ کی باھمی کاوش سے تحصیل پتوکی کو ضلع قصور کی مثالی اور خوبصورت تحصیل بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور شہر کے دیرینہ مسائل حل کر کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلائیں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگر نے خبریں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پتوکی میں 50 کنال اراضی پر مشتمل پرانی کچہری میں جو کہ شہر کے وسط میں واقع ہے خوبصورت پارک بنایا جا رہا ہے اور یہ پارک 30 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اس سلسلہ میں 80 فیصد پارک کی تکمیل کا کام مکمل ہو چکا ہے انھوں نے بتایا کہ پتوکی کے لاکھوں عوام کے مطالبہ کے پیش نظر پتوکی میں 150 کنال اراضی پر مشتمل ڈی پی ایس سکول تعمیر کیا جا رہا ہے یہ سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا اس پر رقم ڈونیشن کی شکل میں انڈسٹریل یونٹ سے حاصل کی جائے گی اور منتخب عوامی نمائندے فنڈز کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ڈی پی ایس سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس سکول کے لئے جو جگہ حاصل کی گئی ہے اس پر 14 سال سے کچھ لوگ قابض تھے انشا اللہ ڈی پی ایس سکول کے قیام سے پتوکی اور گردو نواح میں تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا انھوں نے بتایا کہ 45 کنال اراضی سول کلب کے لیے بھی رکھی گئی ھے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے بتایا کہ ریوینیو سٹاف کے لئے 1992 میں جب تحصیل بنی تو ریونیو سٹاف کے لیے کوئی کمپلیکس نہ بن سکا اب 8 ملین روپے کی لاگت سے کمپلیکس کی تعمیر جاری ھے سٹاف کے لئے مخیر لوگوں کے تعاون سے 15 کمروں کی تعمیر کا کام شروع کروایا ہے جو کہ 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے انشا اللہ یہ تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی اور یہ بھی بتایا کہ اے اسی آفس پتوکی کی تزئین و آرائش مخیر حضرات کے تعاون سے کی گئی ہے اس سلسلہ میں اے سی آفس میں کمیٹی روم ،آفس چیمبر ، کچن اور کورٹ روم سائلوں کے مسائل سننے کے لئے بنایا گیا ہے اے سی آفس پر دو ملین رقم خرچ کی گئی ہے۔ حلقہ کے منتخب ایم پی اے پیر مختار احمد اور ایل ڈی اے نے پارک کے لیے 30 ملین مختص کیے گیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv