تازہ تر ین

آرمی پبلک اسکول تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع

ویب ڈیسک : سانحہ آرمی پبلک اسکول کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، کمیشن نے رپورٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کو پیش کردی۔ کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردی کے حملے میں 113 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں اساتذہ اور فوجی بھی شامل تھے۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق انکوائری کمیشن نے اپنی سربمہر رپورٹ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو پیش کردی۔

فوکل پرسن اے پی سی کمیشن عمران اللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے، کمیشن نے سانحہ میں شہید ہونیوالے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے شہداء کے والدین کی درخواست پر سال 2018ء میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا، جس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان نے رپورٹ تیار کی ہے۔

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو دسمبر 2015ء میں سزائے موت دیدی گئی تھی، ان ملزمان کو ملٹری کورٹس نے سزائے سنائی تھیں، بعد ازاں آرمی چیف نے سزاؤں کی توثیق کردی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv