تازہ تر ین

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی دینے کا فیصلہ

غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں ہونگی، ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کا عیدالاضحی ٰ پرایک چھٹی دینے کا فیصلہ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ چھٹیان دینے سےگریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے حکومت نے عید الاضحیٰ پر ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عید الفطر پر تمام پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں جس کے بعد کورونا کی صورتحال سنگین ہو گئی تھی، اس لئے اس سال حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر اس نقصان سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل آج اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید پر ہم نے لاپروائی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام سےاپیل ہےعیدپرایس اوپیزپرعمل کریں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں وبا کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وباکاپھیلاؤ کم ہورہاہے،اللہ تعالیٰ نےکرم کیا، زیادہ لوگوں کےجمع ہونےپروائرس تیزی سےپھیلتاہے۔ ہم نے ایس او پیز پر عمل کیا جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ خیال رہے کہ یہ گفتگو وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔ ہسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv