تازہ تر ین

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر اور حوالدار لالک جان شہید ، نشان حیدر کا 21 واں یوم شہادت آج ان کے آبائی شہر صوابی (کے پی کے) اور غذد ، گلگت بلتستان میں منایا گیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر اور حوالدار لالک جان شہید ، نشان حیدر کا 21 واں یوم شہادت آج ان کے آبائی شہر صوابی (کے پی کے) اور غذد ، گلگت بلتستان میں منایا گیا۔

پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے فرائض کی صف میں سرزمین کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھولوں کی چادریں چڑھانے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) کی جانب سے میجر جنرل احسان محمود خان ، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات (ایف سی این اے) نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ سنٹر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، سول و فوجی عہدیداران اور شہداء کے لواحقین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv