تازہ تر ین

کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکومت کو آئینہ دکھانا ہے، کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عمران خان کو گھر جانا ہوگا، جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او 3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی پر سوال اٹھائے گئے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv