تازہ تر ین

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوران ملک بھر بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک  )پاکستان میں محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کی پیش گوئی اور سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بھی زیادہ بارشوں کے باعث دریاوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات میں ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے بتایا کہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں بھی سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔گرمی کی شدت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گرمی کا پیمانہ زیادہ یا کم بارشوں سے نہیں لگایا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق پاکستان میں دریائے سندھ اور دریائے کابل میں پانی کا انحصار پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے موسم سرما میں ان دریاوں میں پانی کا بہاو بہت کم ہو جاتا ہے۔ان کے بقول موسم گرما میں برف تیزی سے پگھلتی ہے اور دریا پانی سے بھر جاتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے ان دریاوں میں طغیانی آسکتی ہے جسے قریبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv