تازہ تر ین

سندھ جلد ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لئے بھی قانون سازی کرے گا، بلاول بھٹو زرداری

ویب ٖڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ جلد ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لئے بھی قانون سازی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا گیا۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طبی آلات مانگنے پر حکومتوں نے ڈاکٹروں سے مجرموں کی طرح کا سلوک کیا گیا جبکہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز سے مشاورت کرتی مگر انہیں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈاکٹرز مجرم نہیں ہیں بلکہ ہمارے مسیحا ہیں، اپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر ہماری زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز کو لاوارث چھوڑنا سفاکیت کی انتہا ہے جبکہ عام دنوں اور خصوصی طور پر وباء کے دنوں میں ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عمران خان کو شرم آنی چاہئیے کہ اپنے اعلان کے باوجود انہوں نے ایک بار بھی ڈاکٹرز سے مشاورت نہیں کی، یہ کیسے حکمران ہیں کہ ڈاکٹرز کے بجائے غیرمتعلقہ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وباء سے کیسے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے وباء کے دنوں میں جس غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، عوام انہیں معاف نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں پورے پاکستان کے بہادر ڈاکٹروں کو وباء کے خلاف ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا رسک الاؤنس دینے پر سندھ حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ینگ ڈاکٹرز کے سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس ملک بھر کے ڈاکٹرز کو دینے کے مطالبے سے اتفاق بھی کیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک بھر سے ڈاکٹرز کے نمائندگان نے شعبہ صحت کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین  پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے ڈاکٹروں پر پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی اور گرفتار ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حفاظتی کٹس اور حقوق مانگنے پر آزاد کشمیر کے ڈاکٹروں کو گرفتار کرنا ایک شرم ناک عمل ہے جبکہ انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور پارٹی گرفتار ڈاکٹروں کی قانونی سمیت ہر قسم کی مدد کرے اور اس وقت تک گھر نہ جائیں کہ جب تک ڈاکٹرز رہا نہ ہوجائیں۔

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور لاڑکانہ کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی، سہیل انور سیال اور جمیل سومرو بھی شریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv