تازہ تر ین

امریکا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 40 ہزار کیسز سامنے آگئے

دنیابھرمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جبکہ امریکا میں ایک دن میں ریکارڈ 40 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 97 لاکھ17ہزارسےزائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد4لاکھ91ہزارسےتجاوزکرگئی ہے۔

امریکامیں کوروناسے ایک دن میں ریکارڈتقریبا40ہزارکیسز،بھارت میں 17 ہزارسےزائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

امریکا1لاکھ26ہزارسےزائد اموات اور،25لاکھ سے زائد کوروناکیسز کےساتھ کوروناسے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

برازیل 55ہزارسےزائد اموات اور ،12لاکھ33ہزارسےزائد کیسزکیساتھ دوسرے اور روس 8ہزارسےزائد اموات اور 6لاکھ13ہزارسےزائد کیسزکے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

بھارت میں کوروناسےاموات 15ہزارسےزائد اورکیسز کی تعدادتقریبا5ًپانچ لاکھ ہوگئی۔

میکسیکو میں کورونا25ہزارسےزائد افراد کی جانیں لےچکاہے۔ایران میں کورونا سے مزید 109 اموات،2ہزار628کیسزرپورٹ ہوئےجس کےبعد ایران میں کوروناسےاموات کی تعداد10ہزارسےزائد اورکیسزکی تعداد2لاکھ17ہزارسےبڑھ گئی۔

بنگلہ دیش میں کوروناسےمزید40،انڈونیشیامیں63،افغانستان میں 8اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv