تازہ تر ین

نیوزی لینڈ، مساجد میں 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آور کو 24 اگست کو پھانسی دینے کا فیصلہ

مقامی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سنائی

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں مساجید میں 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آور کو 24 اگست کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سنائی ہے جس کے بعد اب ملزم کو 24 اگست کو پھانسی دے دی جائے گی۔اس کے علاوہ غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پھانسی کی سزا کی تاریخ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں ہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری طور پر واپس نہیں آ پا رہے ہیں، اس لئے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر 24 اگست تک لواحقین نیوزی لیںڈ نہ آسکے تو پھانسی کے وقت انہیں ویڈیو کانفرنس پر لیا جائے گا اور ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ مجرم برینٹن پر رواں برس کے اوائل میں 51 افراد کو قتل اور 40 پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، تا ہم ان کے کیس کا فیصلہ ابھی تک نہ کیا گیا تھا، بعد میں کورونا کی وجہ سے اس کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب 24 اگست کو کیس کا پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد ’’ مسجد النور‘‘ اور ’’لِن ووڈ مسجد‘‘ میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی جس کے بعد پوری دنیا کی طرف سے نیوزی لیںڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن بعد میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv