تازہ تر ین

دنیا میں کورونا کے ایک کروڑ مریض پاکستان میں 2 لاکھ افراد متاثر امریکہ پہلے، برازیل دوسرے ، روس تیسرے ، بھارت چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر آگیا

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور 5 لاکھ افراد اس مہلک وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ ہفتے تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسوں میں آدھی تعداد دو براعظموں شمالی اور جنوبی امریکا میں سامنے آئی ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے ہے اور مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ امریکا کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ روس 6 لاکھ سے زائد کیسز اور 9 ہزار کے قریب ہلاکتوں کی وجہ سے تیسرے نمبر جب کہ بھارت 5 لاکھ سے زائد کیسز اور 16 ہزار اموات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے 43 ہزار سے زائد مریض انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔یاد رہے کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں اس مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 54 لاکھ بڑھ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv