تازہ تر ین

برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل

برازیل میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کو ڈرائیو ان سینما میں تبدیل کردیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے بحران سے بدترین متاثر ملک میں عوام کا جذبہ بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ساحلی شہر ساؤ پولو کے پلمئیرس فٹ بال کلب کے سٹیڈیم کو سینما گھر میں تبدیل کر دیاہے، جہاں تین سو کاروں کی گنجائش ہو گی۔س ڈرائیو ان سینما میں فلمیں دکھانے کے علاوہ کامیڈی کے پروگرام اور بچوں کے تھیٹر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ڈرائیو ان سینما کا ٹکٹ 23سے 100ڈا لر میں دستیاب ہو گا جبکہ ایک کار میں چار سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں بھی نئے ڈرائیو ان سینما کھولے گئے ہیں کیونکہ عام سینما گھروں کے مقابلے میں ان میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv