تازہ تر ین

ڈبلیو ایچ او کی سعودی عرب کے حج کو محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت

عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے اس سال حج کے محدود پیمانے پر انعقاد کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

عرب  خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم غیبریوسس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ڈبلیو ایچ او کے کورونا وائرس کے خطرے کے جائزے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

تیدروس ادانوم کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے مملکت سعودی عرب کی حکومت نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے اور مملکت میں مقیم مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہری ہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشمی میں مختلف منظرناموں کے تجزیے اور خطرے کے جائزے کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ ڈبلیو ایچ او اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اس سے ان بہت سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے، جو اس سال فریضۂ حج ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔‘‘

تیدروس ادانوم نے سعودی عرب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مشکل انتخاب کی ایک اور نمایاں مثال ہے اور تمام ممالک کو صحت کو اوّلین ترجیح دینی چاہیے۔‘

واضح  رہے کہ  سعودی عرب نے  رواں  ہفتے  کو اس سال کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv