تازہ تر ین

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 67 ہلاکتیں، 1734 نئے کیسز رپورٹ

آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1734 کیسز اور 67 ہلاکتیں سامنے  آئی ہیں جن پنجاب سے 1365 کیسز 60 ہلاکتیں، اسلام آباد 307 کیسز 5 ہلاکتیں، کشمیر 24 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 38 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1734 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 68308 اور اموت 1495 تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 307 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11219 اور اموات 106 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5012 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

زاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 24 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 869 اور اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 350 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 38 کیسز  سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 22 ہے۔

علاقے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 946 ہوگئی ہے

سندھ سے آج کورونا کے مزید 1464 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 اموات بھی ہوئیں۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 71092 اور ہلاکتیں 1103 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں 1464 کیسز میں سے 976 کا تعلق کراچی سے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv