تازہ تر ین

جرمن پولیس نے انگور کے پتے چوری کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا

میونخ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں پولیس نے انگور کے پتے چوری کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ پتوں کی مالیت کم از کم بھی ایک ہزار یورو بنتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پتوں کو ایشیائی پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جرمنی کے شہر ہیسے میں انگوروں کے باغ میں ایک غیر معمولی منظر اس وقت دکھائی دیا جب پولیس 3 خواتین کو گرفتار کرنے آپہنچی، جن پر انگور کے پتے چوری کرنے کا الزام تھا۔پولیس نے ان خواتین کو تھیلے میں پتے جمع کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، پولیس اہلکاروں کا موقف تھا کہ زیادہ تعداد میں انگور کے پتے اتارنے سےفصل کو نقصان پہنچتا ہے اور دوسری جانب کیڑے مار ادویات کے سپرے کے سبب پتے زہریلے ہو چکے ہوتے ہیں اور انہیں کھانے کیلئے استعمال کرنا انسانی زندگی کیلئے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ایک شخص کی ڈگی سے انگور کے پتے برا?مد ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv