تازہ تر ین

سندھ کا12سو20ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 21-2020 کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت اپنے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی‘سندھ کے نئے مالی سال 21-2020 کا بجٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے بجٹ میں سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی.کورونا ایمرجنسی ریسپانس پروگرام کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے اور این آئی سی وی ڈی کے لیے پانچ اعشاریہ ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ایس آئی یو ٹی کے لیے پانچ ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی تجویز جبکہ ٹرانسپورٹ کا کوئی نیا منصوبہ بجٹ تجاویز میں شامل نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی نئی اسکیمز کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. تعلیم کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 21 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے سندھ حکومت کا امن وامان کے لیے مختص بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پولیس، جیل خانہ جات سمیت امن وامان کا مجموعی بجٹ ایک ارب روپے سے کم ہو گا جبکہ سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 12 سو20 ارب روپے تک ہو گا سندھ حکومت نے کوئی ٹیکس تجویز نہیں کیا.محکمہ صحت کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 23 ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ارکان کی بڑی تعداد اجلاس میں آن لائن شرکت کرے گی. ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسمبلی میں 25 فیصد ارکان موجود ہوں گے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صحت وتعلیم کے شعبوں میں بھی خطیر رقم کا اضافہ کیا جائے گا جسے وفاقی حکومت نے یکسر نظر انداز کر دیا ہے.اس سے قبل سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہوگا جس میں سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی ذرائع نے بتایا کہ سید مراد علی شاہ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اورواٹر اینڈ سینی ٹیشن کو ترجیح دی جائے گی. وزیراعلیٰ سندھ نے اراکین اسمبلی کو پیش کیے جانے والے بجٹ پراراکین صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ غربت کے خاتمے اورسماجی بھلائی کے پروگراموں کو ترجیح دی گئی ہے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ سال کے اے ڈی پی میں جاری اسکیموں کو وقت پرمکمل کریں.انہوں نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کے محکمے کو نئے بجٹ میں ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا وائرس کے کیسز بھی دو ہزار یومیہ سے زائد آرہے ہیں. قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا، کابینہ کونئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ حسن نقوی کی بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دےدی ، سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 12 کھرب 24ارب روپے کا ہوگا.

سندھ کابینہ نے گریڈ 1تا16کے ملازمین کی تنخواہ میں10فیصد اور گریڈ17سے21تک افسران کی تنخواہ میں5فیصداضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کا ہدف رواں سال سے زیادہ ہوگا. وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں غریب،کاشتکاروں،نوجوانوں،ملازمین کوریلیف دیاگیاہے، مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، رواں سال وفاق سےکم پیسے ملنے،کوروناکی وجہ سے بجٹ ریکارڈ خسارے کا ہوگا نئے مالی سال بجٹ میں ترقیاتی اخراجات233ارب ، غیرترقیاتی اخراجات سوا10کھرب کے ہوں گے جبکہ ریکارڈخسارے کے پیش نظربھرتیوں سے متعلق اخراجا ت میں کمی ہوگی ، نئے مالی سال میں صرف محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی.سندھ بجٹ میں کوروناکیلئے10ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ 5 نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور دیگرکی اپ گریڈیشن کیلئے23ارب روپےرکھے جائیں گے محکمہ تعلیم کے ترقیاتی اخراجات کیلئے50ارب رکھے جانے کی تجویز ہیں جبکہ سیکنڈری سکولوں کی بحالی کیلئے13ارب روپے رکھے جائیں گے. اسی طرح سندھ میں بلین ٹریز منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے میں ادائیگی50فیصدوفاق کرے گا نئے مالی سال بجٹ مین ریڈلائن بس منصوبےکیلئے3ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے، اورنج لائن،بلیولائن اورکراچی میں ٹرانسپورٹ کیلئےبھی رقم رکھی جائےگی جبکہ ایس آئی یوٹی توسیع منصوبے کیلئے89کروڑروپےرکھے جائیں گے.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv