تازہ تر ین

ریلوے کا آن لائن نظام ٹھس ، صبح 8 سے شام 5 بجے تک صوبائی ہیڈ کوارٹرزاسٹیشنوں سے ٹکٹس دستیاب

لاہور: (ویب ڈیسک) ریلوے کا ٹکٹیں بک کرنے کے لیے آن لائن نظام بیٹھ گیا،وزیر ریلوے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے آن لائن نظام میں خرابی آئی ہے اور ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور ریلوے اسٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ راولپنڈی،لاہور،کراچی، ملتان، سکھر،پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv