تازہ تر ین

کر ونا بڑھ رہا ہے ،ہما را مقا بلہ ان دیکھے دشمن سے ملکر لڑنا ہو گا ۔ڈا کٹر جا و ید ا کر م

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے 413کیسز ہیں پنجاب 256 کے پی 117 گلگت بلتستان میں 81بلوچستان 115آزاد کشمیر ایک جبکہ اسلام آباد میں سولہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ چینل فائیو کی خصوصی ”کرونا ٹرانسمیشن“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ پوری دنیا میں سولہ ہزار سے زائد لوگ کرونا کے باعث لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کیسز کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔ وبا سے بچنے کے لئے شہری صفائی کا بہت خیال رکھیں ویسے بھی صفائی نصف ایمان ہے ذہن میں رکھیںہمارا مقابلہ ان دیکھے دشمن سے ہے جسے ہرانا آسان نہیں صرف حکومت نہیں سب کو مل کر کرونا وائرس کو شکست دینی ہے۔معمر افراد اور ایسے افراد جو دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں کرونا وائرس کا آسان ہدف ہیں۔چودہ دن جسم میں رہنے کے بعد کرونا وائرس علامات ظاہرہوتی ہیں۔لو گوں کو چاہئے لاک ڈاﺅن کی پابندی کریں۔حتی الامکان کوشش کریں صرف ضروری کام کے لئے ہی گھروں سے نکلیں۔ مذہبی سکالرراغب نعیمی نے بتایا کہ موجودہ وباءاللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے ہمیں گبھرانے کے بجائے مشکل کا سامنا کرنا چاہئے ۔ ہمیں چاہئے نماز اور صبر کے ذریعے اللہ کی مدد طلب کریں۔احتیاطی تدابیر کے لئے خود کو گھروں تک محدود کریں۔حدیت کی روشنی میں وبا کی صورت میں جاں بحق ہونے والے صاحب ایمان لوگ بھی ایک قسم کے شہیدہی ہیں البتہ شہادت کے کئی درجات ہیں ۔ٹی وی اداکار کاشف محمود نے بتایا کہ یہ ایک آزمائش کی گھڑی ہے ۔ بدقسمتی سے ہم مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کر نہیں پائے۔من حیث القوم ہمارا رویہ مناسب نہیںنہ ہی ہم حکومتی فیصلوں پر عمل کر رہے ہیں۔ایسا لاک ڈاﺅن کرنا چاہئے جو کرفیو کے قریب تر ہو۔شہری باشعور ہونے کا ثبوت دیں تاکہ جلد از جلد اس وبا سے نجات مل سکے۔حکومت کو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔جتنے بھی مشتبہ کیسز ہیں انہیں آئیسولیٹ کیا جائے تاکہ دیگر افراد بچ سکیں خود کو آئسولیٹ کرنے سے کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔بڑے افسوس کی بات ہے ایسی آزمائشوں میں دکاندار ذخیزہ اندوزی کر کے مال بنانے کی فکر میں پڑے جاتے ہیں ذخیزہ اندوز خدا کا خوف کریں مرنا نہ بھولیں۔ذخیزہ اندوزوں کی دیدہ دلیری دراصل قانون کی کمزوری کی وجہ سے ہے حکومت کو چاہئے ذخیزہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ ان میں انسانیت نہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرعامر سہیل نے بتایا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بڑی گھمبیر ہے ۔کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے احتیاط سب سے پہلے ہے ۔بطور قوم ہمیں پوری دنیا پر ثابت کرنا ہے ہم منظم ہیں ۔سب اپنی اپنی صحت کا خیال رکھیںحکومت جو اقدامات کر رہی ہے یہ ہمارے فائدے کے لئے ہی ہیں مشکل کی گھڑی میں متحد ہوں ۔ ٹی وی اداکارہ ماریہ واسطی نے بتایا کہ کرونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا لیکن لوگ اسی طریقے سے باہر نکل رہے ہیں۔ میرا پیغام ہے وباءکو شکست دینے کے لئے سب نے مل کر کرونا سے لڑنا ہے اس کے لئے تمام شہریوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا پڑے گا بصورت دیگر کرونا کے سخت نتائج نکل سکتے ہیں۔میرے خیال میں وائرس کے شکار افراد کی تعداد بتائی گئی رپورٹ سے بہت زیادہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv