تازہ تر ین

کر و نا کے ٹیسٹ علا ج کیلئے تجر بہ جا ری ،کا میا بی پر دوائی عوام کو دینگے،سفیر فر ا نس

اسلام آباد(ملک منظور احمد) پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بغیتی نے کہا ہے کہ فرانس کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے نئے ٹیسٹ اور علاج کیلئے نئی ادویات کی تیاری کیلئے تجربات کررہاہے، کامیابی کی صورت میں یہ ادویات عوام کو مہیا کردی جائیں گی، خبریں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کا کہناتھا کہ فرانس اپنے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہاہے، کرونا وائرس کی صورت میں فرانس سمیت عالمی برادری کو ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے جس کا مقابلہ بھی عالمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے، فرانس میں شہریوں کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں رہنے کا کہا ہے، صرف ایمرجنسی یا شدید ضرورت کی صورت میں باہر جانے کی اجازت ہے، انہوں نے کہا کہ فرانس میں کرونا وائرس کے پانچ ہزار ٹیسٹ روزانہ کیے جارہے ہیں، فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 19ہزار 856کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں سے 8ہزار 675مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جبکہ ان میں سے 2002مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں، فرانس کے سفیر بتایا کہ اب تک بدقسمتی سے فرانس میں کرونا کے موذی وائرس کے باعث 860ہلاکتیں ہوچکی ہیں، وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کی نقل و حمل پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، شہریوں کو صرف ڈیوٹی پر جانے دن میں ایک گھنٹہ کیلئے قریبی مارکیٹ میں جاکر اشیاءضرورت کی خریداری یا پھر محلہ میں ایک گھنٹے کیلئے ورزش کی اجات ہے، لاک ڈاو¿ن قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، شہریوں کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے ، ہم جرمنی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی میں اضافہ پر کام کررہے ہیں، سرحدی علاقوں میں کچھ شہریوں کو علاج کیلئے جرمنی کے ہسپتالوں میں بھی بھیجا جارہاہے، فرانس کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے نئے ٹیسٹ اور اس موذی وباءکے علاج کیلئے کچھ نئی ادویات کی تیاری کیلئے تجربات بھی کیے جارہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں یہ ادویات عوام کے لئے مہیا کردی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv