تازہ تر ین

مکہ،مد ینہ ،ریاض کر فیو نا فذ ،یو ر پی مما لک کی سر حد یں بند ،ہلا کتیں 18ہز ا ر 615 ہو گئیں

ریاض‘ پیرس‘ انقرہ‘ دوحہ‘ بیجنگ‘ روم (نیوز ایجنسیاں‘ نیٹ ‘ مانیٹرنگ) سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نوول کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تین شہروں کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کویہ بات سعودی پریس ایجنسی نے بتائی۔ان شہروں میں ریاض، مکہ اور مدینہ شامل ہیں کوئی بھی شخص ان شہروں سے نکل سکتا ہے ناہی داخل ہوسکے گا۔یہ احکامات جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے اور ان تین شہروں میں کرفیو شام 7 بجے کی بجائے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔کرونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لئے پیشگی انتظامات کے تحت شاہ سلمان نے13 شہروں سے شہریوں کے نکلنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ منگل کے روزمملکت میں کرونا وائرس کے205 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ، جو ایک دن میں کیسز کی تعداد میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے، جس سے ملک میں کروناوائرس کے کل کیسزکی تعداد 767 ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں منگل کے روز مدینہ منورہ میں ایک 51 سالہ افغانی شخص کی نوول کروناوائرس سے پہلی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے دنیا بھر میں جاری کرونا وباءسے ہونے والے جانی نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کردیں ۔ ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک چار لاکھ افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ دو ارب 60 کروڑ افراد کروناکی وجہ سے شخصی تنہائی (قرنطینہ) میں ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1285 ہوگئی ہے۔ اس مہلک بیماری سے اب تک 18 ہزار 40 افراد موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔ چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3277 اور متاثرین کی 81 ہزار 171 ہے۔ اٹلی میں 6820 افراد ہلاک اور 69 ہزار 176 متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کا نفاذ کردیا جس کے بعد گھروں میں بند ہونے والے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے۔ تقریبا دو ارب 60 کروڑ لوگ ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہوگئے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک نے آبادی کے لیے لازمی تنہائی کا اعلان کردیا، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی اور کولمبیا دوسرے ممالک نے کرفیو نافذ کے سخت ترین اقدامات کیے۔اس کے علاوہ یورپ میں کرونا وائرس کے دو لاکھ ہزار سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ اٹلی ہوئیں جہاں متاثرین کی تعداد 69 ہزار 927 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد اسپین میں 39 ہزار927 افراد بیمار ہوچکے ہیں۔یورپی ممال میں اب تک کرونا کے دو لاکھ 9 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 732 ہوگئی ہے۔ ایشیا میں 98 ہزار 748 متاثرین اور اموات 3570 ریکارڈ کی گئی ہیں۔ عرب ممالک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ خلیجی ریاستوں قطر اور کویت جب کہ مشرق وسطیٰ میں اردن اور افریقی ملک تیونس میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر ٹی وی نے سپریم کمیٹی برائے کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے ٹویٹر پرجاری ایک خبر میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 25 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کا ہے کہ ان کے ملک نے جی 20 کے زیرانتظام کرونا وائرس کی وباءکیخلاف جنگ کے لئے عالمی سطح پر مربوط ا قدامات کے طور پر ایک بینالاقوامی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ بدھ کو چاوش اولو نے یہ بیان جی 20 کے رہنماﺅں کی کرونا وائرس کے عالمی وباءسے نمٹنے کے لئے ویڈیو کانفرنس کے انعقاد سے ایک روز پہلے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی طلب پوری کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی کاکرونا کے نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر دینے والا کرونا متاثر پادری چل بسا۔اٹلی کے صوبے بیرگامو کے شہر لوویرے کے ہسپتال میں عمر رسیدہ پادری نے اپنا وینٹی لیٹر اس وقت کرونا وائرس میں مبتلا ایک نوجوان کو دیا تھا جب نوجوان کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور ہسپتال میں اضافی وینٹی لیٹر موجود نہیں تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا 72 سالہ پادری گوسپے براردیلے صوبے بیرگامو کے چھوٹے سے قصبے کسنجو کے ایک چرچ میں پادری کی خدمات سر انجام دیتا تھا اور انہیں بھی کرونا ہوگیا تھا۔ چین کو وبائی مرض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات پر رہنا چاہئے کیونکہ ملک میں کام اور پیداوار کے دوبارہ شروع ہونے سے لوگوں کا بہاﺅ بھا ہے یہ انتباہ ایک صحت عہدیدار نے بدھ کو جاری کیا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں می فینگ نے کہا کہ چین جلد تشخیص اطلاعات قرنطینہ اور علاج معالجہ کے اقدامات پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام نئے کیس پہلے سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ اور رابطوں کی وجہ سے اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ خانہ جنگی، قحط سالی، بھوک اور کئی بیماریوں کے شکار ملک لیبیا میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا اور حکومت نے 25 مارچ کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔لیبیا کے ساتھ زمینی سرحدیں رکھنے والے ممالک مصر، الجزائر، سوڈان اور چاڈ میں کورونا کے کیسز ڈیڑھ ماہ قبل ہی رپورٹ ہو چکے تھے اور وہاں تیزی سے کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔لیبیا نے بھی عالمی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے بعد حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے پہلے سے ہی تعلیمی اداروں اور کاروباری مارکیٹیوں کو بند کردیا تھا جب کہ دیگر بھی کئی حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv