تازہ تر ین

قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں تقریب 16مارچ کو مینار پاکستان گرائونڈ میں ہو گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ئٓ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب 16مارچ کو مینار پاکستان گراﺅنڈ کی 4نمبر مارکی میں منعقد کی جائے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی ہوںگے، پروقار تقریب دوپہر ساڑھے 12بجے منعقد ہوگی ، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی دوپہر ایک بجے انعامات تقسیم کریں گے، جٹ فیڈریشن پاکستان کی جانب سے قومی کبڈ ی ٹیم کو بھگیوں میں مینار پاکستان لایا جائے گا اور ان پر ہزاروں من پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی، قومی کبڈی ٹیم میں موٹر سائیکل تقسیم کئے جائیں گے، کیش پرائز دیئے جائیں گے اور ان کو سونے کے تاج بھی پہنائے جائیں گے۔تقریب میں کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv