تازہ تر ین

پاکستان بہت خوبصورت ملک اور سیکیورٹی انتہائی شاندار ہے : شین واٹسن

لاہور(ویب ڈیسک)پی ایس ایل فائیو کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے اپنی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہم پرفارم نہیں کر سکے،ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت آخری (چھٹی) نمبر پر ہے، نو میچز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف 7 پوائنٹس ہیں۔ شین واٹسن نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہم ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل سکے ہیں، آغاز اچھا تھا لیکن اس مومنٹم کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دیگر ٹیمیں پہلے کی نسبت مضبوط ہوئی ہیں اور انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایسے میں ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ بولرز شامل ہیں، بولروں کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباو¿ بڑھا اور وہ اچھا نہ کھیل سکے تاہم شین واٹسن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بولروں کے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباو¿ بڑھا ہے، اچھا نہ کھیلنے کی وجہ سے سب دباو¿ کا شکار ہوئے، ینگ بولرز اچھا نہیں کھیلے تو تجربہ کار اور سینئر بیٹسمینوں دباو¿ میں آئے اور وہ اچھا نہیں کھیلے۔شین واٹسن نے گزشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس مرتبہ وہ اس طرح پرفارم نہ کر سکے جس کی ان سے توقع کی جا رہی تھی۔انہوںنے کہاکہ میں ایک بار پھر جیسا پرفارم کرنا چاہا رہا تھا میں ویسا نہیں کر سکا، میں اس طرح اپنا حصہ نہیں ڈال سکا جس طرح میں نے گزشتہ برس ڈالا تھا۔واٹسن ماضی میں پاکستان آکر پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم گزشتہ برس وہ کراچی آنے کے لیے آمادہ ہوئے اور اب ان کی پاکستان کے حوالے سے رائے بہت تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے سال صرف کراچی میں رہا تاہم پی ایس ایل فائیو کی وجہ سے مجھے پاکستان میں گھومنے کا موقع ملا، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جانے کا موقع ملا۔آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، سیکیورٹی شاندار ہے، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، میری زندگی کا یہ ایک اچھا تجربہ ہے، میرا ہی نہیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔عظیم کرکٹر سر ویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور شین واٹسن سر ویون رچرڈز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔اس حوالے سے شین واٹسن نے کہا کہ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں، سر ویون رچرڈ سے سے باتیں کرکے ان سے سوالات پوچھ کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ ہوں، وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کا ساتھ ہونا ہم سب کے لیے شاندار ہے۔شین واٹسن نے کہا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے یہاں انٹرنیشنل سیریز ہونے میں اب کوئی شک نہیں ہے، کرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑی یا کرکٹ آسٹریلیا کی کیا سوچ ہے، مجھے نہیں علم تاہم میں پر امید ہوں کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ضرور بات چیت کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیکیورٹی بڑی غیر معمولی ہے، کراوڈ کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے اور عوام میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv