تازہ تر ین

حمائمہ اور دعا بھی شو بزچھوڑنے کےلئے تیار؟

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا گیا اور اب فیروز خان کی بہن دعا ملک کی جانب سے بھی ایسا اشارہ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیروز اور حمائما ملک کی بہن دعا ملک سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔میزبان کے سوال کے جواب میں دعا ملک کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایسی ہی ٹوئٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے اور میرے بعد حمائمہ کی باری ہوگی۔گلوکارہ دعا ملک نے کہا کہ اس فیصلے میں سب سے زیادہ اثرورسوخ اللہ کی ذات کا ہے، اور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں، ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔انٹرویو میں دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ دیں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے اس سوال کے جواب میں دعا ملک کہتی ہیں کہ جیسا کہ مولا علی نے کہا ہے کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتی اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندہ رکھتا ہے، ہم بھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزاریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv