تازہ تر ین

فیروز خان کے بعد بہن دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان کے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد اب ان کی ہمشیرہ گلوکارہ دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔میزبان و گلوکارہ دعا ملک نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ اپ کے بھائی فیروز خان نے شوبز کی دنیا چھوڑی دی جواب میں دعا ملک نے کہا کہ بھائی کی طرح میری جانب سے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کی ٹویٹ انے والی ہے جس کے بعد میری بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو دین کی جانب راغب کرنے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ تعالیٰ کا ہے اور ان تمام عمل میں کتابیں اور روحانی لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جوکہ اللہ پاک کے قریب کرنے کے سفر میں شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا بھی روحانیت سے گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں ائی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب مخلوق سے خلوص، وفاداری اور حقیقی محبت سمجھ نہیں اتی تو پھر سمجھ اجاتا ہے کہ خالق کی محبت کیا ہے یہ پڑھیں: فیروزخان نے شوبزکوخیرباد کہہ دیاواضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ میں اب شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv