تازہ تر ین

اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال: پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں جمعے کی رات روپ چوہدری کا شو تھا، شو کے بعد روپ چوہدری کا ان کے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔روپ چوہدری اور ان کے شوہر کے درمیان تُوتُو میں میں بڑھ کر ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور پھر شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، تھیٹر کو سیل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv