تازہ تر ین

کامیڈین و اداکار امان اللہ انتقال کرگئے

طویل عرصے سے گردوں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین امان اللہ لاہور میں انتقال کرگئے۔70 سالہ کامیڈین امان اللہ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔تحریر جاری ہے‎وہ ‘خبرناک’ نامی کامیڈی شو میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا حصہ بھی رہے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں یہ خبریں بھی وائرل ہوئی تھی کہ امان اللہ کو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔اس دوران ان کے انتقال کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔جبکہ امان اللہ کی بیٹی زرغون امان اللہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv