تازہ تر ین

بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوﺅں کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکے،خامنہ ای

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے ہندو انتہا پسندوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔“انہوں نے بھارتی حکومت سے انتہا پسند ہندوﺅں اور ان کی حامی تنظیموں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت ”مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑجانے سے بچائے!“ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوو¿ں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے!دو روز قبل ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پربھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے منظم تشدد کی مذمت کی تھی۔ اس ٹوئٹ کے بعد بھارتی حکومت نے اسے اندرونی معاملات میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔ بھارتی میڈیا میں بھی ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv