تازہ تر ین

روہڑی میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی بس کو ٹکر ،22جاں بحق متعدد زخمی

روہڑی، سکھر، کراچی، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں22افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی اور حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔پولیس نے تایا کہ مسافر بس اور ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک کلو میٹر تک کے علاقے کی سرچنگ کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے سرگودھا جارہی تھی اور خوفناک حادثے میں بس کے 2 ٹکڑے ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے سرگودھا جبکہ ٹرین پاکستان ایکسپریس سندھ سے پنجاب آ رہی تھی۔ روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بعض مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد تعلقہ ہسپتال اور سول ہسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسافر بس کے ڈرایور کے شارٹ کٹ نے مسافروں کی جان لے لی۔ کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ نے نیشنل ہائی وے بند ہونے کے باعث جاڑے ماں سے شارٹ کٹ لینے کی کوشش کی جس کے باعث ایکسیڈنٹ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پھاٹک موجود نہیں بلکہ لنک روڈ بنا ہوا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر زخمیوں کے بروقت علاج کو ممکن بنائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئے روز کے ٹرین حادثات وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ ایک ٹرین حادثے پر استعفی کی باتیں کرنے والے عمران خان آخر کتنے حادثوں بعد جاگیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی کردار کشی میں مصروف پی ٹی آئی حکام کو عوام کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv