تازہ تر ین

شریف خاندان کی شوگر ملز پر چھاپہ، چینی کی 55 ہزار بوریاں ضبط

بہاولپور: پولیس، خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور صوبائی محکمہ صنعت کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے چنی گوٹھ کے نزدیک شریف خاندان کی زیر ملکیت شوگر ملز پر چھاپہ مار کر چینی کی ’55 ہزار ذخیرہ کردہ بوریاں برآمد کرلیں‘۔ولیس اور دیگر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ چھاپہ پولیس کی اسپیشل برانچ سے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مارا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ احمد پور کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ صنعت کے ضلعی افسران، پولیس کی اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ملز کےگودام پر چھاپہ مار کر چینی قبضے میں لے لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاکھوں روپے مالت کی چینی کی بوریاں قبضے میں لینے کے بعد گودام کو مہر بند (سیلڈ) کردیا گیا۔تحریر جاری ہے‎خیال رہے کہ چنی گوٹھ میں شریف خاندان کی زیر ملکیت ملز میں حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران کام نہیں ہوا کیوں وہ قانونی چارہ جوئی کے باعث بند پڑی تھیں۔تاہم سی بھی سرکاری محکمے کی جانب سے ذخیرہ کردہ چینی کی برآمدگی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔دوسری جانب ضلعی پولیس افسر کے ترجمان جام ساجد نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملز پر چھاپہ مارا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے بعد گودام کو سیلڈ کردیا گیا۔نہوں نے دعویٰ کیا کہ مقامی پولیس کو ملز انتظامیہ کے خلاف کی گئی کسی بھی کارروائی کی اطلاع نہیں دی گئی اور ضلعی انتظامیہ اس معاملے کی نگرانی کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv