تازہ تر ین

پاکستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں: ٹرمپ کا بھارت میں خطاب

احمدآباد(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ہمراہ احمد آباد پہنچے جہاں سے انہیں سابرماتی آشرم لے جایا گیا۔آشرم کے دورے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد اسٹیڈیم پہنچے جہاں ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کی ان کے دل میں خاص جگہ ہے وہ پرتپاک استقبال کو کبھی نہیں بھولیں گے۔امریکی صدر نے خطاب میں بھارتی کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی جبکہ بالی وڈ کی فلموں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’شعلے‘ کا بھی ذکر کیا۔ مگر انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو “سوچن ٹنڈولکر’ کہہ کر مخاطب کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے اور دیگر فوجی آلات و اسلحہ بھی دینے کا اعلان کیا۔امریکی صدر احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستان کا تذکرہ کرنا نہیں بھولے اور کہا کہ ہر قوم کا حق ہے، اس کی سرحدیں محفوظ اور کنٹرول میں ہوں، امریکا اور بھارت دہشت گردی اور اس نظریات کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کوششوں پر شکرگزار ہیں جن سے بڑی پیش رفت کے آثار سامنے آرہے ہیں، جنوبی ایشیا کے مستقبل، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پر امید ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر کا پہلا دورہ بھارت ہے جہاں وہ کل 3 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ بھی کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv