تازہ تر ین

دلت بھی مودی کے خلاف سڑکوں پر 16تنظیموں کا کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی سرکار کو آئے روز نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی دلت قوم بھی مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مودی سرکار کےخلاف اٹھ کھڑی ہوئی،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کی طرف سے عائدپابندیوں کے خلاف دہلی
میں سولہ دلت تنظیموں کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر دلتوں سولہ نظیموں AIDWA ،AISA ، انہاد اول ،دلت آدیواسی شکتی ادیکار منچ (DASAM)، DSG ، DTF ، خدائی خدمتگار،NAPM ،OBRانڈیا ،PIPFPD ، RYA،سنگواری، اوریوتھ الائنس برائے امن کی طرف سے اس مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں دلت قوم کے افراد شریک ہوئے۔ بھارت میں شدت پسندوں نے مسلمانوں کے ساتھ دلتوں کی زندگی بھی اجیرن بنا دی۔ ریاست راجستھان میں دو دلتوں پر تشدد کیا گیااور ان کے پیٹ میں پیچ کس گھسیڑ دیا گیا۔بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیمیں بی جے پی، شیو سینا، آر ایس ایس اور دیگر تنظیمیں گھر واپسی مہم چلارہی ہیں۔ مسلمان، عیسائی اور دلتوں پر ہندو بننے کیلئے تشدد کیا جاتاہے۔ انکار پر ان پر بچہ چوری یا کوئی اور الزام لگاکر ان پر تشدد کیا جاتا ہے یا انہیں جان سے مار دیا جاتا ہے۔ ریاست راجستھان کے علاقے ناگپور میں بھی شدت پسند ہندوں نے دو دلتوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے پیٹ میں پیچ کس گھسیڑ دیا۔ ان پر بچہ چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔ ادھر مختلف ریاستوں میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv