تازہ تر ین

چین میں پھنسے طلباءکے والدین کا حکومت کو 3دن کا الٹی میٹم

کابل(نیٹ نیوز)افغانستان کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا 5ماہ بعد اعلان کر دیا گیا ہے جس میں موجودہ صدر اشرف غنی ہی فاتح قرار پائے ہیں۔افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن(آئی ای سی)کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق گزشتہ برس 28ستمبر کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں اشرف غنی نے 50.64 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 39.52فیصد ووٹ ملے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اشرف غنی کے متوازی اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم، شفاف اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت جیتی ہے اور ہم اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں۔عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والوں کی تاریخ ہی شرمندگی کا باعث ہے لہذا ہم کابل میں اپنی علیحدہ حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 28 ستمبر کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 19اکتوبر کو ہونا تھا لیکن آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے تیکنیکی خرابی، فراڈ کے الزامات اور احتجاج کے باعث نتائج کا اعلان بار بار ملتوی ہوتا رہا۔آئی ای سی نے دسمبر میں ابتدائی نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں اشرف غنی کو تھوڑی برتری کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن عبداللہ عبداللہ نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مکمل نتائج سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا۔افغان طالبان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج امن عمل کے خلاف ہیں۔طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے جاری بیان میں کہاکہ متنازع افغان صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ اسے کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا اشرف غنی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے نتائج قابل قبول نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv