تازہ تر ین

پاکستان بھارت کی ایٹمی جنگ میں 12 کروڑ افراد فوری ہلاک ہو جائینگے،میونخ سکیورٹی رپورٹ

میونخ (نیٹ نیوز) میونخ سیکورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق میونخ سکیورٹی رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑسکتی ہے، جنگہوئی پوری دنیا متاثرہوگی اور بارہ کروڑسے زائد افراد فوری طور پر ہلاک ہوجائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا جنگ میں سو سے ڈیڑھ سوجوہری ہتھیاراستعمال ہوسکتے ہیں اور سولہ سے چھتیس ٹن کاربن کے سیاہ دھوئیں کا اخراج ہوگا۔سکیورٹی رپورٹ کے مطابق جوہری جنگ سے زمین کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کمی جبکہ سورج کی روشنی میں 20 سے 35 فیصد کمی آئے گی اورزمین پر پیداواری صلاحیت 15 سے30 فیصد کم ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہے جبکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv