تازہ تر ین

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ ،3اہلکاروں سمیت 8جاں بحق ،19زخمی

کوئٹہ ( اے پی پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکہ 8افراد شہید جبکہ 19افراد سے زائد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں دو ولیس اہلکاراور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پیر کو شارع اقبال پریس کلب کے قریب اچانک ایک زودار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال میں منتقل کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبد رازاق چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ عصر کی نماز کے بعد ہوا۔ایک جماعت نے حضرت ابو بکر صدیق کے یوم شہادت کے موقع پر ریلی نکالی تھی،ریلی کے شرکاءکو سیکورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا گیا تھا، دوران ریلی ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا ،جسے پولیس نے روکا اور آگے جانے نہیں دیا، لڑکا آگے جانا چاہتا تھا ،پولیس نے روکا تو اُس نے خود کودھماکے سے اُڑا دیا ڈی آ ئی جی پولیس نے مزیدکہاکہ ،ابتدائی طور پر لگتا ہے کے نشانہ ریلی کے شرکاءتھے، پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مبینہ خودکش کو روکنے کی کوشش کی جس پر اُس نے خود کو اُڑا دیا´، دھماکے میں شہید ہونے والے والوں کی تعداد 8 ہے جن میں 2 پولیس اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں،ابتدائی طور پر 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی اور ان کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ایک بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے،دشمن نے ایک مرتبہ پھر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور وزیر خارجہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv