تازہ تر ین

فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘کی شوٹنگ مکمل ہونے پرفہد اورماہرہ کےدلچسپ تاثرات

(ویب ڈیسک ) معروف ڈائریکٹرزنبیل قریشی اورفضا علی میرزا کی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد “ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایکشن اور مزاح پر مبنی ہے، شوٹنگ مکمل ہونے پر ماہرہ اور فہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراس حوالے سے تاثرات شیئر کیے۔۔ اداکارہ نے لکھا ” 3 ماہ کی لگا تار شوٹنگ کے بعد ہم ایسے دکھتے ہیں “۔دوسری جانب فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے فلم کے ایک منظر سے اپنی اور فہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہورہی ہے فلم قائداعظم زندہ باد “ میں فہد اورماہرہ پہلی بار بطور ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ”ایکٹران لائ“ میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ شوٹنگ میں تعاون کرنے پر نبیل نے حال ہی میں آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔امکان ہے کہ فلم رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv