تازہ تر ین

ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائیوں کی طرح کھڑے ہوں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:( ویب ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غورآئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائیوں کی طرح کھڑا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv