تازہ تر ین

ترک صدرکاپاکستان کےساتھ تجارت5ارب ڈالرتک لے جانے کا اعلان

(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک کرنے کااعلان کردیا۔اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت اطمنان اورخوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کابے حدشکرگزارہوں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سے کہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے ہم چاہتے ہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کے لیے ترک ویزوں میں آسانی میسرکریں گے ۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دیں ، سی پیک منصوبے سے پاکستانی معیشت مزید مضبوط ہوگی، ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھا،عزم وہمت سے اس پر قابو پایا گیا ۔
ترک صدر رجب طیب نے آخر پر کہا کہ پاکستانی علاج کے لیے بیرون ملک میں علاج کروانے کو ترجیح دیتے ہیں پاکستانیوں کو اس معاملے میں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا ترکی میں اعلی علاج کی تمام تر سہولیات میسر ہیں پاکستانیوں کے لیے علاج کے لیے ترقی کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv