تازہ تر ین

’سانپ اور اژدھے‘ رکھنے کے کیس میں رابی پیرزادہ بری

گزشتہ برس کے آخر میں شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر ’سانپ اور اژدھے‘ رکھنے کے کیس میں بری کردیا۔پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات و تحفظ نے ستمبر 2019 میں رابی پیرزادہ کے خلاف ’سانپ، مگر مچھ اور اژدھوں‘ کو غیر قانونی طور پر گھر میں رکھنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف نے یہ کارروائی اس وقت شروع کی تھی جب رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنے ہی گھر میں ’سانپ، مگر مچھ اور اژھوں‘ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت بھی مانگی تھی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv