تازہ تر ین

تحریک انصاف کےساتھ ہیں ‘ سمجھاتے اور راستہ دکھاتے ہیں:پرویزالٰہی

سرگودھا(بیورورپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ق) پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے انہیں سمجھاتے بھی ہیں اور راستہ بھی دکھاتے ہیںجس کو کوئی تنقید نہ سمجھے جب ہماری اپنی حکومت تھی تو اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو کھلے دل سے سنتا تھا، آہستہ آہستہ بہتری آئے گی، عمران خان نیک نیت ہیں اور قوم کا درد دل میں رکھتے ہیں،قومی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جہاں پاکستان اور غریب عوام کی بہتری کا سوال ہو وہاں مثبت حل کی طرف مل کر جانا چاہیے،سارے دل کھول کر چلیں گے تو بہتری آئےگی،بلدیاتی انتخابات آ رہے ہیں جس میں بھرپور حصہ لیں گے اور پورے پنجاب میں امیدوار لائیں گے،میرے دور میں جس قدر اختیارات بلدیاتی اداروں کو دیئے گے اس کی مثال نہیں ملتی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے رکن قومی اسمبلی این اے 91 چودھری عامر سلطان کی رہائش گاہ قصر سلطان میں ورکروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی ادارے ہوتے تو مہنگائی کا جو طوفان ابھی اٹھا ہے ایسا نہ ہوتا اور حکومت کو پیچیدگیاں اور مشکلات نہ آتیں۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی، عمران خان نیک نیت ہیں اور قوم کا درد دل میں رکھتے ہیں۔قومی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جہاں پاکستان اور غریب عوام کی بہتری کا سوال ہو وہاں مثبت حل کی طرف مل کر جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جماعتوں کی شناخت پاکستان کی وجہ سے ہے، جہاں کام بہتری کا ہو وہاں مثبت تجاویز تمام جماعتوں کو دینی چاہیے۔سارے دل کھول کر چلیں گے تو بہتری آئے گی۔میں وزیر اعلیٰ تھا تو جی ڈی پی 8 سے زیادہ تھی جو کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں رہی۔میرا کوئی سیاسی دشمن بھی میری تنقید کرتا تھا تو میں اسے مثبت انداز میں لیتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv