تازہ تر ین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹاکرا آج، ٹی 20ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور(آئی این پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں نے پہلے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم میں بھر پورپریکٹس کی جبکہ دونوں کپتانوں کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ئی ، سیریز کے تمام میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوا کرینگے ، پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت 33سالہ محمود اللہ کرینگے۔ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان کو بنگلہ دیش پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مباین ابتک کھیلے گئے10میچز میں سے8گرین شرٹس نے جیتے۔پاکستان اور بنگلادیش میں ٹی 20سیریز کےلئے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دیگئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب میں شرکت کی۔قومی ٹیم کے کپتان کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں مہمان کھلاڑیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا کہ ہوم گراونڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا اسکور ہوگا۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیئے، کوشش کریں گے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ہماری بیٹنگ زیادہ مضبوط ہے، سینئر کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا جائے گا، پاکستان لیگ میں بہت کچھ سامنے آئے گا، ٹی ٹونٹی میں جتنا زیادہ سکور ہو بالرز کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ مشفیق الرحیم کے لیے پیغام ہے کہ اگر یہ کھلاڑی آئے ہیں تو انہیں بھی آنا چاہیے تھا لیکن نہ آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔بنگلادیشی کپتان محمود اللہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، پاکستان ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم ہے لیکن ریٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے کئی نئے کھلاڑی منظر عام پر آئے، تمیم اقبال، مستفیض الرحمان سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں، سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہو رہی ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ماحول ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv