تازہ تر ین

بینظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسروں کے خلاف کاروائی شروع،شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پرغریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کا معاملہ پر حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں 9 ال تک بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv